راجوری شہر میں آوارہ کتوں کا راج میونسپلٹی غفلت کی نیند میں

0
97

شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ ان دنوں راجوری شہر کی سڑکوں پر آوارہ کتے بے خوف طریقے سے چل رہے ہیں۔ ان کتوں کی چال سے لگتا ہے کہ انہوں نے راجوری کی سڑکوں پر اپنا راج مکمل طریقے سے قائم کیا ہوا ہے جس طرح سے آوارہ کتے راجوری شہر کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں ۔اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ادارے جو راجوری شہر کی صاف صفائی کا خیال رکھتے ہیں غفلت کی نیند میں سوئے ہوئے لازوال کو موصول ہوئی تصویر کے مطابق ان کتوں نے راجوری شہر میں اپنا راج قائم کیا ہوا ہے جس سے عام ادمی کو کافی مشکلات ا ٓرہی ہے اس موقع پر عوام نے ’لازوال ‘سے فون پر رابطہ قائم کیا اور ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کی کہ راجوری میونسپلٹی کو نیند سے جگایا جائے اور ان آوارہ کتوں کو راجوری شہر سے بھگایا جائے تاکہ راستے پر چلنے والے بچوں بڑوں اور بزرگوں کو ان کتوں کا ڈر نہ ستائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا