سنینامہتا نے بھلیسہ کے فن، ثقافت، خواتین کو بااختیار بنانے اور بھائی چارے کو تشکیل دینے کے لیے راجہ سرفراز کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مزید دریافت کرنے اور جموں کے کونے کونے تک پہنچنے کے لیے، سلام اے بھلیسہ جموں خطہ کے بھلیسہ کے فن ،ثقافت ، کرافٹ اور بھائی چارے کو ظاہر کرنے والا ایک گانا جموں ٹورازم کی جوائنٹ ڈائریکٹر سنینا مہتا (جے کے اے ایس)نے جاری کیا۔ اس موقع پرایس ایس پی، ایس پی سٹی شمالی جموں شری کلبیر ہانڈا، شری پریتم لال تھاپا کے اے ایس، شری پون کوتوال کے اے ایس، شری جماعت علی آغا صدر ٹیچرز فورم جے کے، شری مبشر آزاد بی جے پی لیڈر، شری ظفر اللہ شیخ ڈی پی اے پی سینئر لیڈر، ڈائریکٹرز، آر جے، اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ گانے کی ہدایات راجہ سرفراز نے دی ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر ٹورازم جموں سنینا مہتا نے بھلیسہ کے فن، ثقافت، خواتین کو بااختیار بنانے اور بھائی چارے کو تشکیل دینے کے لیے راجہ سرفراز کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ جموں کی سیاحت مقامی نوجوانوں اور بھلیسہ جیسے غیر دریافت مقامات کو فروغ دینے کے لیے مرکوز اور پرعزم ہے۔ ایکوا کمپلیکس بیگ بہو میں ہونے والے لیزر شو میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور خوبصورتی کے لیے داد دی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر راجہ سرفراز نے پراجیکٹ کو شاندار بنانے کے لیے آفیشل پارٹنر کے طور پر ڈائریکٹوریٹ آف جا ٹورازم کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی کاسٹ، کریو، ضلع انتظامیہ ڈوڈہ، ایس ایس پی ڈوڈہ، اخیار زرگر، ونے ٹھاکر، کے ڈی سنگ، لائنز کلب، اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس سفر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ گانا راجہ سرفراز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور آڈیو سے زیادہ آڈیو پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔