آئی آئی ٹی ایف نئی دہلی میں پی ایس یو اور پی ایس بی پویلین میں

0
249

ڈسپلے میں عمدگی کے لیے ایل آئی سی آف انڈیا نے سلور میڈل حاصل کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں پی ایس یو اور پی ایس بی پویلین میں نمائش میں بہترین کارکردگی کے لیے دوسرا انعام دیا گیا اور اسے چاندی کا تمغہ دیا گیا۔وہیں ایل آئی سی آف انڈیا کی جانب سے یہ ایوارڈ ریجنل مینیجر (کارپوریٹ کمیونیکیشنز)، نارتھ زون کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن پردیپ سنگھ کھرولا نے وصول کیا۔دریںاثناء ایل آئی سی آف انڈیا پویلین کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کارپوریٹ کمیونیکیشنز) نے کیا۔اس دوران ایل آئی سی کے پویلین میں ایل آئی سی کی مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی۔وہیںایل آئی سی کا اسٹال معلومات، نالج شیئرنگ اور تفریح کا ایک مجموعہ تھا۔ بیمہ اور ایل آئی سی کی مصنوعات کے تصور کو اسٹریٹ پلے کے ذریعے زائرین تک پہنچایا گیا۔تاہم تجارتی میلے کے تمام دنوں میں لوگوںکے لیے فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس دوران بچوں کے لیے میجک شوز اور ٹیٹو نے اسٹال پر ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کیا۔دریں اثناء کال سنٹر کی تفصیلات اور سوشل میڈیا ہینڈل لوگوں کی معلومات کے لیے نمایاں طور پر آویزاں تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا