جوان نے ورلڈ وائڈ 1100 کروڑ روپے کی کمائی کی

0
0

ممبئی،  بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان کی ریلیز کا پانچواں ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔ فلم جوان باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کر رہی ہے۔جوان کی کمائی کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ فلم جوان کے بیسٹ ورلڈ وائڈ اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم جوان کے آفیشل کلیکشن کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ’جوان‘ نے دنیا بھر میں 1117.39 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
فلم جوان کو گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی، پریمنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا