لداخ میں اپوزیشن کی جیت

0
127

جموں و کشمیر کی سیاست میں گزشتہ روزہ ایک بڑی سرگرمی دلچسب انداز میں سامنے ائی لداخ خود مختار پہاڑی کونسل کرگل کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے شاندار جیت درج کی ہے۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے 26 میں سے 21نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ نیشنل کانفرنس نے 12، کانگریس10، بی جے پی 2اور آزاد امیدوارو دو نشستیں حاصل کیں۔5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے انتخا بات ہیں جس میں کانگریس اور این سی اتحاد نے جیت درج کی ہے۔ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے شاندا ر کامیابی حاصل کرکے بی جے پی کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔جس سے جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک نئی بحث دیکھنے کو ملی اس سلسلے میں این سی نائب صدر سابق وزیراعلیٰ جیت سے کافی پرجوش اور پرامید انداز میں دیکھے گئے انہوں نے لکھا کہ کہ کرگل انتخابات میں این سی کانگریس اتحاد نے بی جے پی کو بری طرح سے پچھاڑ کے رکھ دیا ہے۔الیکشن کے نتائج ان تمام جماعتوں اور قوتوں کے لئے سبق آموز ہے جنہوں نے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کی مرضی کے بغیر ریاست کو تقسیم کیا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کرگل ہل ڈیلوپمنٹ کونسل انتخابات میں تاریخی جیت رقم کی ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مضبوط اتحاد نے بھارتیہ جنتاپارٹی کو شکست سے دو چار کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جیت زنسکار، کرگل اور دراس کے لوگوں کی ہے جنہوں نے فیصلہ کن طورپر نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کی تائید کی ، ہم تمام منتخب کونسلروں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان انتخابات نے خصوصا لداخ اور عموما پورے جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں پر لگے جمود کو توڑ کر عوامی رائے کا احترام کرنے کا سبق سکھایا جموںو کشمیر میں بی جے پی کو فلحال بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے سیاسی سرگرمیوں کے اغاز اور اپوزیشن کی اس اہم جیت ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک میںا نڈیا اتحاد میں بھی نیشنل کانفرنس شامل ہے کے سیاسی طور پر بہت معنی نکالے جارہے ہیں جموں و کشمیرلداخ کی سیاست کے رخ کو ان انتخابات سے صاف دیکھا جاسکتا ہے جس انداز میںاین سی نائب صدر کو پرجوش دیکھا گیا اس کے سیاسی طور بہت معنوں سے تعبیر کیا جارہا ہے خیر جموں و کشمیر لداخ میں عوامی رائے کا احترام ہونا چاہیے تمام چن کر آنے وانے عوامی نمائندوں کو مباکباد دیتے ہیںاور مستقبل میں نیک خواہش کا اظہار کرتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا