عام انتخابات2019 : پہلے مرحلے کے دوران57.31 فیصد ووٹنگ درج

0
85

جموں پارلیمانی نشست میں72.16 جبکہ بارہ مولہ پارلیمانی نشست میں34.61 فیصد ووٹنگ درج
لازوال ڈیسک

جموںریاست میں جموں اور بارہ مولہ پارلیمانی نشستوں کے لئے آج ہوئی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران پولنگ کی مجموعی شرح57.31 فیصد رہی۔چیف الیکٹورل افسر( سی ای او) شلیندر کمار نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں پارلیمانی حلقہ4 اضلاع جموں۔،سانبہ، راجوری اور پونچھ پر محیط ہے اور اس میں اسمبلی نشستوں کی تعداد20 ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پارلیمانی نشست میں کُل72.16 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانبہ ضلع میں سب سے زیادہ75.07 فیصد ووٹنگ ہوئی ، اس کے بعد جموں ضلع میں74.50 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ علاوہ ازیں پونچھ اور راجوری اضلاع میں بالترتیب70.40 فیصد اور65.70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔شلیندر کمار نے کہا کہ بارہ مولہ پارلیمانی حلقہ کپواڑہ، بارہ مولہ اور بانڈی پورہ اضلاع پر مشتمل ہے اور اس پارلیمانی نشست میں15 اسمبلی نشستیں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ میں مجموعی طور پر34.61 فیصد ووٹ ڈالے گئے جس میں سے کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ51.7 فیصد ووٹنگ در ج کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان دو حلقوں میں کُل33 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں سے24 اُمید وار جموں پارلیمانی حلقہ جبکہ9 اُمیدوار بارہ مولہ پارلیمانی حلقہ سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل 12 عام مشاہدین،8 اخراجاتی مبصرین اور7 پولیس مبصرین کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ462 مائیکرو ابزرورز اور7692 عملے کو ان دو نشستوں میں چناو¿ کے دِن4489 پولنگ مراکز پر تعینات کیا گیا تھا۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ ان دو نشستوں میں ووٹروں کی کُل تعداد33 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں17.16 لاکھ مرد اور16.80 لاکھ خواتین ووٹر شامل ہیں۔سی ای او نے ریاست میں احسن اور پُر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ووٹروں، سیاسی جماعتوں، چناو¿ لڑنے والے اُمیدواروں، پولنگ عملے اور حفاظتی دستوں کو مبارک باد دی ہے۔ ڈویثرنل کمشنر جموں سنجیو ورما، آئی جی پی جموں منیش کمار سنہا، ریٹرننگ افسر جموں پارلیمانی حلقہ رومیش کمار اور ایڈیشنل سی ای او راکیش کمار سرنگل بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا