لیگ کوئی بھی ہو، کھلاڑی پر پابندی نہیں لگنی چاہئے :سہواگ

0
129

 

یو این آئی
نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) سابق ہندوستانی بلے باز ویریندر سہواگ کا ماننا ہے کہ کسی لیگ کے مقابلے کوئی نئی لیگ آجاتی ہے تو کھلاڑیوں پر پابندی نہیں لگنی چاہئے ۔سہواگ نے بدھ کو یہاں نئی لیگ انڈو انٹرنیشنل پریمیر کبڈی لیگ (ٓئی آئی پی کے ایل)لانچ کئے جانے کے موقع پر یہ بات کہی۔ آئی آئی پی کے ایل نئی کبڈی لیگ ہے جبکہ انڈین امیچور کبڈی فیڈریشن سے تسلیم شدہ پرو کبڈی لیگ پہلے سے ہی چل رہی ہے جس کا ساتواں سیشن جولائی میں شروع ہوگا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستانی امیچور کبڈی فیڈریشن نئی لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگاسکتی ہے ۔ جیسا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے باغی انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگاکر کیا تھا، سہواگ نے بڑے واضح لفظوں میں کہا کہ “کھلاڑیوں پر پابندی قطعی نہیں لگنی چاہئے کیونکہ وہ اپنی کمائی کھیل سے ہی کرتے ہیں۔ ویسے بھی بی سی سی آئی نے آئی سی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر سے بعد میں پابندی ہٹالی تھی۔”یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا