تجاوزات ہٹانے کی آڑمیں ظلم وستم

0
0

محکمہ جنگلات کے حکام انسانیت کامظاہرہ کریں:: چودھری سراج الدین
ونے شرما

ادھمپور//گوجر بکروال برادری کے لوگوں کو تجاوزات کے نام پر محکمہ جنگلات کے اہلکار تنگ کر رہے ہیں جس کو لے کر نیشنل کانفرنس پارٹی کے ضلع گوجر بکروال سیل ہیڈ چودھری سراج الدین نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سرکاری زمینوں پر تجاوز کر بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کر دی ہیں ریاست کی مخلوط حکومت ان لوگوں پر کاروائی کرنے کے بجائے جو لوگ جنگلوں میں چھ ماہ پہاڑ پر اور چھ ماہ میدانی علاقوں میں رہتے ہیں ان کے خلاف تجاوزات کے نام پر محکمہ انہیں تنگ کر رہے اور ریاستی حکومت کو چاہیے کہ ان غریب اور کھانہ بدوش لوگوں کو تنگ کرنے کے بجائے جن لوگوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں یا پھر ان زمینوں پر عمارت بنا رکھی ہوئی ہے.۔ان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔وہیں گوجر بکروال برادری کے لوگوں کو محکمہ جنگلات تجاوزات کے نام پر تنگ کر رہا ہے جس سے گوجر بکروال براردری کے لوگ کافی پریشان ہو چکے ہیں اور جس کو لے کر نیشنل کانفرنس پارٹی کے گجر بکروال سیل ہیڈ چودھری سراج الدین نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو کھانابدوش لوگ ہیں جو اپنے موےشیوںکا و چارہ پورا کرنے لئے جنگلوں میں چھ ماہ پہاڑوں پر اور چھ ماہ میدانی علاقوں میں رہتے ہیں اور خام کلوں اور ترپال لگا کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں اور وہ لوگ تجاوز ہو گئے ہیں اور جن لوگوں نے سرکاری زمینوں پر زبردستی قبضے کر ان بڑی بڑی عمارتیں بنا دی ہیں ان کے لئے ریاستی حکومت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہا ہے اور وہ لوگ لطف لوٹ رہے ہیں اور جو لوگ عارضی طور پر اپنی زندگی گزرا رہے ہے وہ تجاوز ہو چکے ہیں اور ریاست سرکار کو چاہئے کی ان غریب لوگوں کو تجاوزات کے نام پر تنگ نہیں کیا جائے حکومت جن لوگوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا