ہندوستانی روحانی اور فلسفیانہ روایات کو آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے: مودی

0
129

نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جب پوری دنیا کے لوگ آج ہندوستانی روحانیت اور فلسفے کے بارے میں اتنا سوچتے ہیں تو ان عظیم روایات کو آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم اپنی ان روایات کو آگے لے کر جائیں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں جنم اشٹمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا’’ جنم اشٹمی کے اس تہوار کا مطلب بھگوان شری کرشن کی پیدائش کا تہوار ہے۔ ہم بھگوان کے تمام شکلوں سے واقف ہیں ، نٹ گھٹ کنہیا سے لے کر وہ جو عالمگیر شکل اختیار کرنے والے کرشن تک، فنون ہو، خوبصورتی ہو یا ملاحت ہو کہاں کہاں کرشن ہے۔
انہوں نے کہا ’’جو بے وقت ہے اسے چھوڑنا ہی ہے لیکن جو بے اسے آگے بڑھانا ہے۔ آئیے ہم اپنے تہوار منائیں ، اس کی سائنس کو سمجھیں ، اس کے پیچھے کے معنی کو سمجھیں۔ ہر تہوار میں کچھ پیغام ہوتا ہے ، کچھ رسم ہوتی ہے۔ ہمیں اسے جاننا ہے ، اسے زندہ رکھنا ہے اور اسے آنے والی نسلوں کے لیے میراث کے طور پر منتقل کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا