پنجاب میں 105 کلو ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

0
136

لازوال ویب ڈیسک

چنڈی گڑھ، // پنجاب میں پولیس نے سرحد پار سے اسمگلنگ کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے 105 کلو گرام ہیروئن، 31.93 کلو گرام کیفین این ہائیڈرس، 17 کلو ڈی ایم آر، 5 غیر ملکی پستول اور ایک دیسی ساخت کا پستول برآمد کیا۔

https://www.punjabpolice.gov.in/

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے کہا کہ پولیس نے غیر ملکی منشیات کے اسمگلر نوپریت سنگھ عرف نو بھولر کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے پنجاب میں اب تک کی سب سے بڑی ہیروئن ضبط کی ہے۔ گرفتار اسمگلروں کی شناخت نوجوت سنگھ اور لوپریت کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

ڈی جی پی یادو نے کا کہنا تھا کہ اسمگلروں کے پاس سے ٹائروں کی بڑی ربڑ ٹیوبیں بھی برآمد ہوئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ منشیات آبی گزرگاہوں کے ذریعے اسمگل کی جاتی تھیں۔

https://lazawal.com/?page_id

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا