بے گناہ لوگوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے: میر واعظ عمر فاروق

0
33

سری نگر،//میر واعظ عمر فاروق نے گگن گیر حملے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Mirwaiz_Umar_Farooq

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہاں روزی روٹی کمانے کے لئے آتے ہیں ان کو ٹارگیٹ بنانا انتہائی قابل افسوس ہے۔

موصوف میر واعظ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

گگن حملے کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’ہم نے اس پر پہلے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اسلامی تعلیمات کے تناظر میں کسی بھی بے گناہ کو قتل کرنا قابل مذمت ہے اور ہم ہمیشہ اس قسم کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا: ’جو بھی یہاں روزی روٹی کمانے کے لئے آتے ہیں ان کو ٹارگیٹ بنانا قابل افسوس ہے‘۔

حریت قائدوں کے ساتھ ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’ظاہر سی بات ہے کہ پانچ برسوں کے بعد ہمیں آپس میں بات کرنے کا موقع ملا ہم نے ان کے بارے میں بات کی جو ہم میں نہ رہے ہیں ان کی بھی بات کی جو جیلوں میں بند ہیں‘۔

میر واعظ نے سماج میں پھیل رہی برائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام برائیوں کے حل کے لئے ہمیں قرآن و سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ’ہمیں اپنے معاشرے کو مثالی معاشرہ بنانے کے لئے اخلاقیات، دینداری، دیانتداری وغیر جیسے بنیادی اصولوں پر فوکس کرنا چاہئے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’ہمارے سماج کو کئی چلینجز کا سامنا ہے جن میں سے منشیات سب سے برا چلینج ہے‘۔

میر واعظ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی دینی تعلیم کا بھی بندوبست کریں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا