کپوارہ میں آتشزدگی، 4 رہائشی مکان، 3 گاؤ خانے، 3 دکان خاکستر

0
32

 

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر، //شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بٹہ پورہ ہائہامہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 4 رہائشی مکان , 3 گائو خانے اور3 دکان خاکستر ہوگئے۔

http://www.uniurdu.com/newspage

ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے بٹہ پورہ ہائہامہ میں دوران شب آگ نمو دار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 4 رہائشی مکان , 3 گائو خانے اور3 دکان خاکستر ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں قریب بارے بجے رات اس آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی اور ہم نے اسی وقت گاڑیوں اور عملے کو جائے واردات پر بھیج دیاانہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم خوش قسمی سے اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے سرکار سے متاثرین کو فوری امداد کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آنے والے سردیوں میں وہ اپنا سر چھپا سکیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا