امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والی طاقتوں کے خلاف متحد اور چوکس رہیں:سنہا

0
44

کہا، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہماری پولیس او رسیکورٹی فورسز کی کامیابی نے جموںوکشمیرمیں حالات کو معمول پر لایا ہے

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ’پولیس میموریل ڈے‘ کے موقعہ پر آرمڈ پولیس کمپلیکس، زیون میں شہدا ٔکی یادگار پر گل دائرے چڑھائے اور ان بہادر پولیس اَفسران اور اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوںاَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے گگن گیر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے شہریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا،’’میں پولیس کے بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کی وراثت ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ آئیے آج کے دن ہم ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں جووہ ہمت ، اتحاد اور قوم کی خدمت کے لئے وہ کھڑے تھے۔‘

https://www.jkpolice.gov.in/
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے بے مثال تعاون کی ستائش کی۔ اُنہوں نے شہدا ٔکے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ ہمارا آپ سے اور پورے خطے سے وعدہ ہے کہ وہ امن اور استحکام کی اس وراثت کو آگے بڑھائیں گے جس کی حفاظت کے لئے ہمارے بہادر فوجیوں نے سخت جدوجہد کی۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کامیابی نے جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لایا ہے اور تیز رفتار ترقی اور اِقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کے تبدیلی کے سفر پر بات کرتے ہوئے ہر شہری پر زور دیا کہ وہ امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والی طاقتوں کے خلاف متحد اور چوکس رہیں۔اُنہوں نے کہا ،’’ امن و استحکام نے پارلیمانی اِنتخابات، جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات اور شری امرناتھ جی یاترا کے پُرامن اور کامیاب اِنعقاد کو ممکن بنایا ہے۔ اَب وقت آگیا ہے کہ سب اس امن کے فوائد سے بالخصوص نوجوان فائدہ اُٹھائیںجو اِس خطے کا مستقبل ہیں۔ آئیے ہم اپنی پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کی مدد کرنے کا عہد کریں کیوں کہ وہ ہماری حفاظت اور فلاح و بہبود کی حفاظت کرتے رہیں گے۔‘‘اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس اَفسران اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ خواتین ، بچوں اور سماج کے کمزور طبقوں کے خلاف جرائم کی نگرانی کے لئے میکانزم کا مسلسل جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے اور سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔اُنہوں نے منشیات سے پاک جموں کشمیر کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کرنے اور اِنسداد دہشت گردی کی مؤثر کارروائیوں کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیداری ، صلاحیتوں اور تال میل کو بڑھانے کے لئے تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی تجویز دی۔ ڈی جی پی جموںوکشمیر نلین پربھات نے پولیس کے بہادر جوانوں کے نام پڑھ کر سنائے جنہوں نے سال کے دوران جرائم سے لڑتے ہوئے اور قوم کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔اِس موقعہ پرہتھیار وں کو پلٹ دیا گیا اور شہدأ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا