وزیراعلیٰ نے زیون میموریل میں پولیس شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

0
34

کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اَپنا کردار اَدا کرنے میں ان کی بے لوثی کے جذبے کو سراہا

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں زیون میموریل میں پولیس یادگاری دِن کے موقعہ پر ایک پُر وقار تقریب کے دوران پولیس شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے اَپنی وزراء کونسل کے ارکان جاوید احمد رانا اور جاوید احمد ڈار کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے ہمراہ بہادر

https://x.com/OmarAbdullah

پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اِجتماع کی قیادت کی۔حال ہی میں منتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی میں فاروق احمد شاہ، شیخ احسن، مشتاق گورو اور رفیق احمد نائیک نے بھی خراجِ عقیدت کی تقریب میں شرکت کی اور شہدأ کی جرأت اور لگن کے اعتراف میں یادگار پر گل دائرے چڑھائے ۔
وزیراعلیٰ کے علاوہ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر نلن پربھات ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا اور پرنسپل سیکرٹری داخلہ سمیت کئی سینئر عہدیدار ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے موجود تھے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خراجِ عقیدت کی تقریب کے بعد خون کے عطیہ کیمپ کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے خون کا عطیہ دینے والے اَفراد کی سراہنا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اَپنا کردار اَدا کرنے میں ان کی بے لوثی کے جذبے کو سراہا۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا