’کشمیرکی سرزمین پرکرکٹ کے ستاروں کی بہار‘

0
48

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان روی شاستری اور لیجنڈس لیگ چیئرمین کی عمر عبداللہ سے ملاقات

یواین آئی

 

سری نگر؍؍ریاست اور بیرونِ ریاست کئی نامور شخصیات، عوامی وفود، معزز شہریوں ، دینی، سماجی اور تاجر انجمنوں کے نمائندے آج نیشنل کانفرنس نائب صدر اور نامزد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹر اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان روی شاستری اور لیجنڈس کرکٹ لیگ ٹی 20کے بانی و چیئرمین وویک خوشلانی نیبھی عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر میں کھیل کود خصوصاً کرکٹ کو فروغ دینے اور کھیل شعبے کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کیا۔

https://jknc.co.in/
عمر عبداللہ نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں میں صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس انہیں صحت سمت اور ایکسپوجر کی ضرورت ہے اور مجھے اْمید ہے کہ لیجنڈس لیگ جیسے ٹورنامنٹوں کے انعقاد سے یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے تئیں ترغیب ملے گی۔ اس کے علاوہ عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کیساتھ زمینی سطح پر قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوں کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اْجاگر کریں۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کے قیمتی ووٹوں سے ہماری کامیابی یقینی بنی ہے اور عوام کی راحت رسانی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اگلے 5سال کیلئے لائحہ عمل مرتب کرکے ایک منظم منشور عوام کے سامنے رکھا ہے اور ہماری حد درجہ کوشش ہوگی کہ اس پر من و عن علمدرآمد کیا جائے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد طویل ہے ، ہمارے سامنے الیکشن کے انعقاد ایک چیلنج تھا اور پھر اس میں کامیابی حاصل کرنابھی بڑا چیلنج تھا۔ ہمارے سامنے جموںوکشمیر کیلئے ریاستی درجہ بحال کرنا اور پھر یہاں کے عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق بحال کروانے کے چیلنج باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر سے آج صدارتی راج کا خاتمہ ہوا ہے اور یہ کامیاب منزل کی جانب ہمارا ایک اور قدم ہے۔ یہ وفود بعد میں صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بھی ملاقی ہوئے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا