حکومت منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم : شاہ

0
45

کہامنشیات اور منشیات کے کاروبار کے خلاف مہم بغیر کسی سستی کے جاری رہے گی

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو منشیات کے خطرے سے محفوظ کرکے منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔مسٹر شاہ نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ منشیات اور منشیات کے کاروبار کے خلاف مہم بغیر کسی سستی کے جاری رہے گی۔ انہوں نے گجرات پولیس کے تعاون سے 5000 کروڑ روپے کی کوکین کی برآمدگی سمیت متعدد کارروائیوں میں 13,000 کروڑ روپے کی منشیات کی ضبطی پر دہلی پولیس کو مبارکباد دی۔

https://www.mha.gov.in/en/about-us/meet-the-minister/union-home-minister
منشیات کے کاروبار کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر، دہلی پولیس اور گجرات پولیس کے خصوصی سیل نے 13 اکتوبر کو گجرات کے انکلیشور میں ایک کمپنی پر چھاپہ مارا اور 518 کلو گرام کوکین برآمد کی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 5000 کروڑ روپے ہے۔
اس سے پہلے یکم اکتوبر کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے مہیپال پور میں ایک گودام پر چھاپہ مارا تھا اور 562 کلو گرام کوکین اور 40 کلو گرام ہائیڈروپونک چرس ضبط کی تھی۔ تحقیقات کے دوران 10 اکتوبر کو دہلی کے رمیش نگر میں ایک دکان سے تقریباً 208 کلو گرام اضافی کوکین برآمد ہوئی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ برآمد شدہ منشیات گجرات کے انکلیشور سے آئی تھی۔اس معاملے میں اب تک کل ملاکر 1,289 کلو گرام کوکین اور 40 کلو گرام ہائیڈروپونک تھائی گانجہ برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت 13,000 کروڑ روپے ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا