لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں بیکن اور سمپرک کے تحت 19 نئی سڑکوں اور پلوں کیلئے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا

0
36

کہایہ انفراسٹرکچر فوج اور سول انتظامیہ دونوں کیلئے حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ہیں اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کیلئے معاشی لائف لائن ثابت ہوں گے

لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍وزیر دفاع مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آج 2236 کروڑ روپے کی لاگت سے بارڈر روڈ آرگنائیزیشن ( بی آر او ) کے 75 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا ۔ ان میں سے 19 جموں و کشمیر میں ہیں ۔ اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے ان پروجیکٹوں کو سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ان علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے اٹل عزم کا ثبوت قرار دیا ۔

https://jkrajbhawan.nic.in/

لفٹینٹ گورنر نے وزیر اعظم شری نریندر مودی اور وزیر دفاع مسٹر راج ناتھ سنگھ کا ان اہم پروجیکٹوں کیلئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انفراسٹرکچر فوج اور سول انتظامیہ دونوں کیلئے اہم ہیں اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کیلئے معاشی لائف لائن ثابت ہوں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور کنیکٹیویٹی ، خاص طور پر سٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے جموں و کشمیر میں مساوی ترقی اور لاسٹ میل کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج جن سڑکوں اور پلوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان کا سرحدی سیاحت پر مثبت اثر پڑے گا ، روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے ، معاشرے میں معاشی خوشحالی آئے گی اور آگے کے علاقوں میں معیار زندگی بہتر ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ ہندوستانی فوج کی آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنائیں گے اور فوجیوں کیلئے نقل و حرکت اور لاجسٹک سپورٹ کو فروغ دیں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے سرحدی علاقوں میں سماجی و اقتصادی تبدیلی اور قومی یکجہتی میں بارڈر روڈز آرگنائیزیشن کے اہم کردار کو بھی سراہا ۔ جموں و کشمیر میں جن سڑکوں اور پلوں کا افتتاح کیا گیا ان میں موہورا باز روڈ ، ٹوٹمریگلی کائیاں باول روڈ ، گورائی پُل بانڈی پورہ گریز روڈ ، گارجن پُل ٹوٹمریگلی بیس سے اوپر تک ، نیرو نار داور ۔ نیرو ۔ بیروب ۔ چکوالی ۔ کاؤبل گلی روڈ ، بشناہ کولپور ۔ کھوج پور روڈ ، بسوہلی ۔ بنی ۔ بھدرواہ روڈ ، گلہار سنساری روڈ ، سوان پُل ، بسوہلی ۔ بنی ۔ بھدرواہ روڈ ، سانو پُل دومیل ۔ جندرا۔ کھرتا روڈ، ، نیگڑھ پُل دول گلہار روڈ ، چننی پُل دومیل ۔ جندرا ۔ کھرتا روڈ ، ، نیٹو پُل گلہار سنساری روڈ ، کوگرا پُل دومیل جندرا کھرتا روڈ ، درسو پُل دھار اودھمپور روڈ اور سیوا II پُل بسوہلی ۔ بنی ۔ بھدرواہ روڈ شامل ہیں ۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا