راجناتھ سنگھ نے شمالی کشمیر کے اوڑی میں39.27 کلو میٹر طویل مہرا- باز روڈ کا افتتاح کیا

0
33
THIRUVANANTHAPURAM, AUG 30 (UNI):- Union Minister for Defence Rajnath Singh addressing at an event in Thiruvananthapuram, Kerala on Friday. UNI PHOTO-78U

یواین آئی

سری نگر؍؍وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کو بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے جن75 انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا ورچول افتتاح کیا ان میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے اوڑی قصبے کا بھی ایک اہم روڈ شامل ہے۔وزیر دفاع نے39.27 کلو میٹر طویل مہرا- باز روڈ جو لائن آف کنٹرول کے نزدیک علاقوں سے ملتا ہے، کو قوم کے نام وقف کر دیا۔

https://www.rajnathsingh.in/
مہرا-باز روڈ ہندوستانی فوج اور مقامی باشندوں دونوں کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔حکام نے کہاکہ ایل او سی میں دور دراز علاقوں کو جوڑنے والے واحد راستے کے طور پر یہ سال بھر کی رسائی کویقینی بنائے گا اور فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو سفر میں کم وقت صرف ہوگا۔بارڈر روڈز ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) کے کمانڈر امیا شریواستو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سڑک کی تکمیل سے فوجیوں کی نقل و حرکت اور شہریوں تک رسائی میں نمایاں طور پر آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ برف باری کے دوران اکثر یہ علاقے کٹ کر رہ جاتے ہیں لیکن سڑک کی تکمیل سے اب سردی کے ایام میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ان کے مطابق یہ علاقہ برف باری کے دوران طویل عرصے تک منقطع رہتا ہے ، سڑک اور پل کی تعمیر فوجیوں اور عام لوگوں کو آسانی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ سڑک دریائے جہلم پر ایک بڑے 74فٹ پل کو عبور کرنے کے بعد سری نگر بارہ مولہ ، اوڑی راستے پر واقع مہرا سے شروع ہوتی ہے ، دشوار گزار علاقہ بشمول پر خطر پہاڑی راستوں کی وجہ سے تعمیر کے دوران بی آر او کو چیلنجوں کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ اس راستے پر دو بڑے پل بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔آر سی سی کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ کرنل اروند نے کہاکہ مختصر وقت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ایک چیلنج تھا۔
اس سڑک کی تعمیر سے قومی دفاعی صلاحیتوں کو تقوعیت ملے گی اور مقامی لوگوں کو بھی اب سردی کے ایام کے دوران مشکلات کاسامنا کرنے پر مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ کپواڑہ ضلع میں ایک اونچی پہاڑی درہ توتماری گلی کو جوڑنے والی دس کلومیٹر طویل سڑک کا بھی وزیر دفاع نے افتتاح کیا ہے۔یہ سڑک اپنے دشوار گزار علاقے کے پیش نظر اہمیت رکھتی ہے ، پروجیکٹ بیکن کے 99آر سی سی کے ذریعے تعمیر کی گئی یہ شاہراہ فوجیوں کو اگلی چوکیوں تک رسد پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا