’پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات ‘

0
33

چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پانڈورانگ کے پولے ٹیم سمیت سِنہا سے ملاقی

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پانڈورانگ کے پولے اور پرنسپل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف اِنڈیا پرمود کمار شرما کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری منظور احمد بٹ اور چیف الیکٹورل آفس کے جوائنٹ سی اِی او انیل سلگوترا نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کی ایک کاپی عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 (1951 کی 43) کی دفعہ 73 کے تحت جاری کی گئی تھی جس میں اِنتخابات کے بعد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ارکان کے نام شامل ہیں، ان کی طرف سے لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا گیا۔

https://ceojk.nic.in/
لیفٹیننٹ گورنر نے چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیرپانڈورانگ کے پولے کو اِنتخابی عمل کی کامیابی سے تکمیل پر مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے پُرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے الیکشن افسروں، جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا