مہاپولی میں کرئیر گائڈینس پروگرام "پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے”

0
135

لازوال ویب ڈیسک

عبداللہ محمد حسین بھورے میرج ہال مہاپولی میں مراکا اور الحکمہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
بھیونڈی اور مہاپولی سے آئے مہمان مقررین نے 350 سے 400 طلباء اورسرپرستوں کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں حوصلہ افزائی کرنے اور مختلف کورسز کے بارے میں معلومات دینے کے لیے تقریریں کیں۔ پروگرام کا آغاز مسعود سکندر پٹھان اسکول مہاپولی کے طالب علم کی تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔
مذکورہ عنوان پر محترمہ جویریہ قاضی نے مختلف مثالوں کی مدد سے آپ نے طلباء کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ جناب سروش بھورے (ایگزیکٹیو صدر مراکا اور ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد اسکول مہاپولی) نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بچوں کو علم حاصل کرنے کی اہمیت بتائی۔ جناب فاروق کھاٹک (سکریٹری مراکا، ٹیچر ضلع پریشد اسکول کھاڑی پار) نے مولانا آزاد اقتصادی فاؤنڈیشن کے تعلیمی قرض اور کاروباری قرض اسکیم کے بارے میں جانکاری دی۔

https://setmycareer.com/career-guidance-program.php#:~:text=Goal%20setting%20and%20planningCareer%20guidance,to%20reach%20their%20desired%20careers.

جناب فہیم مومن (کیرئیر کونسلر) نے دسویں اور بارہویں کے بعد کے کورسز، جناب عبدالمجید انصاری نے دستاویزات اور جناب فیاض مومن نے اسکالرشپ کے حوالے سے اپنے خیالات پر گفتگو کی۔
حرا اکیڈمی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا جامی ازہری نے پر مغز صدارتی خطبہ میں طلبہ اور والدین کو تعلیم، کرئیر، عمدہ اخلاق سے متعلق تلقین کی۔ جناب اسلم پٹھان نے پروگرام کی غرض و غایت اور جناب نوشاد پٹیل نے شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کی کامیاب نظامت جناب روفی پٹیل (ایم ای ایس ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر، وڈولی) نے کی۔
پروگرام میں مسعود سکندر پٹھان سکول، حرا انگلش سکول اور کے ایم ای ایس ہائی سکول وڈولی کے طلباء اپنےنوالدین و سرپرستوں کے ساتھ موجود تھے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مسعود سکندر پٹھان سکول کے اساتذہ نے بھر پور تعاون کیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا