سب ڈویژن رامسو میں بی ایل او تنظیم از سر نو تشکیل دی گئی

0
289

محمّد انیس شیخ
پوگل پرستان //تحصیل ہیڈ کوارٹر پوگل پرستان میں آج ٹیچرس فورم کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت ٹیچر میر حسین فانی کر رہے تھے۔

https://eci.gov.in/it-applications/mobile-applications/blo-net-mobile-app-r9/

اس پروگرام میں شعبہ تعلیم اور اساتذہ کرام سے جڑی ہوئی مشکلات کا ازالہ کیسے کیا جائے کو لے کے بھی تمام

آئے ہوئے اساتیزہ کرام نے واضح کر کے اپنی اپنی بات رکھی۔میٹنگ کا اہم مدعا سب ڈویژن رامسو میں بی ایل او ایسوسیشن میں ترمیم لانا تھا۔واضح رہے ٹیچر میر حسین فانی کو تمام رکنان نے یونین کا صدر چنا جبکہ ایاز خان کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا۔ماسٹر جیون سنگھ کو چیئرمین، ارشاد احمد سیکرٹری، امریک سنگھ کو وائس چیئرمین کی ذمہ وارید ی گئی ۔تنظیم کا صدر نامزد ہونے کے بعد میر حسین فانی نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کسی بھی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اتفاق کی ضرورت ہوتی اور اس تنظیم میں بھی اتفاق کا ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکلات کا اگر یکجہتی کے ساتھ سامنا کیا جائے تو اس میں کامیابی ہے ۔میٹنگ کے اختتام پہ انہوں نے تمام اساتذہ سے مل کے کام کرنے کی تلقین کی اور کہا ایک استاد پے قوم کی نظریں اور امیدیں وابستہ ہوتی ہیں اور ہم سب پے یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔سماج کی امیدوں پے پوری طرح سے کھرا اترے اور بچوں کو دل اور لگن سے اسکول میں پڑھایا جائے ۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا