اننت ناگ میں سڑک حادثہ،ایک راہگیر کی موت، دو زخمی

0
35

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں

ایک راہگیر کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

http://www.uniurdu.com/

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں بونہ گنڈ روڈ پر بدھ کی صبح ایک آلٹو گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا۔

متوفی کی شناخت 67 سالہ غلام نبی میر ولد غنی میر جبکہ زخمیوں کی شناخت 62 سالہ حسینہ زوجہ غلام نبی اور 46 سالہ مشتاق احمد میر ساکنان چنہ گنڈ ڈورو کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا