کالی کٹ -انٹر نیشنل میلاد کانفرنس میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف قرار دمنظور

0
32

عالمی رہنماں قیام امن کے حصول کیلئے متحد ہوجائیں:شیخ ابوبکر،کالی کٹ بین الاقوامی میلاد کا نفرنس میں عرب ممالک کے شیوخ،علمامشائخ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت

https://markaz.in/
عبدالکریم امجدی
کیرالا مسلم جماعت اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر کالی کٹ میں انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں مصر،عمان،بحرین،کویت،یو اے ای،سعودیہ عربیہ سمیت عالمی ومذہبی رہنماں،سفارتی نمائندگا ن،اسلامی تنظیموں کے سربراہان،ملی وسماجی شخصیت،صحافی اور اہل قلم،دانشوارں،علماومشائخ،مشہور عربی نشیدہ گروپ سمیت ملک بھر سے عاشقان رسول ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔اس موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں ایک اہم قرارداد منظورکی گئی۔جس میں اسرائیل کی طرف سے شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرارد دیا گیا۔قراردد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی رہنماں قیام امن کے حصول کیلئے متحد ہوجائیں۔اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان کی سرحد کے پار بھی معصوم شہریوں کا قتل عام شروع کیا ہے۔سلامتی کونسل اور سربراہان مملکت عام شہریوں کے قتل عام پرروک لگائیں۔

بین الاقوامی میلاد کانفرنس کے جم غفیر مجمع سے اپنے کلیدی خطاب میں شیخ بوبکر احمد نے کہاکہ بین المذہب مکالمے کی اہمیت اور عالمی قیام امن میں عالمی رہنماں کا کرداراہم ہوتا ہے۔انہوں نے سربراہان مماملک پر زور دیا کہ وہ اپنے اسرائیل نواز موقف پر نظر ثانی کریں،اور عالمی ہم آہنگی کے لئے اخلاقی نقطہ کی وکالت کریں۔شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات سماجی انصاف،خواتین کے تحفظ اور پُر امن معاشرہ کے قیام کیلئے مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔شیخ نے کہاکہ رحمت اللعالمین کی ولادت باسعادت پوری کائنات کیلئے رحمت ہے،شیخ نے اسوۃ النبی کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کی ناکامی وانحراف ہونے کی وجہ اسوۂ حسنہ سے دوری ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ عصر حاضر میں اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ میلاد لنبی کا پیغام پیغمبر اسلام کی زندگی کو نمونہ بنانا ہے۔
کانفرنس کا افتتاح بحرین کی سپریم کورٹ کے سابق صدر شیخ حمد بن سمیع فضل الدوسری نے مرکزی وریاستی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاریخ ساز کانفرنس کو قابل تحسین قرار دیا۔ شیخ حمد نے کمالات محمد پر جامع خطاب کیا۔ شیخ نے کہاکہ نبی محترم صادق الامین تھے،ولادت سے قبل سابقین انبیاء کوآقائے کائنات محمد کی بشارت ملی،انہوں نے کہاکہ پیغمبر اسلام کی اتباع ضروری ہے۔نبی سے محبت کا تقاضہ ہے کہ آپ کے فرمودات پرعمل کیا جائے،اسی میں دنیا وآخرت کی سرخروئی ہے۔شیخ حمد بن سمیع نے اخلاق رسول کی تلقین کی۔کانفرنس کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر عزت مآب ڈاکٹر عبداللہ معطوق رہے۔کانفرنس کاآٖغاز بزرگ عالم دین سید علی بافقیہ کی پُر مغز دعاء سے ہوا۔قبل ازیں مختلف گروپ کے ذریعہ مدح رسول،مولود،بردہ،سلام پیش کیاگیا۔
اس موقع پر سب کی توجہ کا مرکز فجیرہ عرب نشیدہ گروپ بنا رہا۔ جنہوں نے خصوصی طور پربزبان عربی روایتی انداز میں مولود،سلام، دف کے ساتھ نہایت ہی خوبصورت اندازمیں پیش کیا۔اور شاندار طریقے سے کلچرکا مظاہرہ کیا۔
۔ جس سے پورا مجمع مسحور ہوتا رہا۔کانفرنس میں ڈاکٹر یوسف عبدالغفور العباسی،نبیل احمد،شیخ عیسیٰ محمد العون،شیخ عدنان عبداللہ حسین،علی مسعودالکعبی شریک رہے۔اور مولانا عبدالقادرکیرالہ مسلم جماعت کے سکریٹری،سید خلیل البخاری حج کمیتی کے چیئر مین سی محمد فیضی،ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے بھی خطاب کیا۔آخرمیں صلوۃ وسلام اور ملکی امن ومان کے تئیں دعا پر تاریخ سازکانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

https://lazawal.com/?p

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا