ہندستان کے ساتھ ٹیسٹ میچوں میں بنائے گئے رن بیش قیمتی ہوں گے: ہیڈن

0
176

میلبورن، 22 اگست (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تین ڈراپ ان پچیں ہوں گی، ان پر ہوم ٹیم کو فائدہ نہیں ملے گا اور یہاں جو رن بنیں گے بیش قیمتی ہوں گے ہیڈن نے یہ بات سی اے ٹی کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب کے دوران ان ٹیسٹ میچوں (پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبورن اور سڈنی) میں استعمال ہونے والی پانچ مختلف پچوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا، "پانچ میں سے تین، یعنی پرتھ، ایڈیلیڈ اور سڈنی میں ڈراپ ان پچز ہوں گی۔”

ڈراپ ان پچز وہ ہوتی ہیں جو باہر سے لا کر میدان میں لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، اس لیے جیسے جیسے شام قریب آتی جائے گی بلے بازوں کے لیے حالات بہت مشکل ہوتے جائیں گے۔ ان حالات میں آسٹریلیا کا ہوم ایڈوانٹیج بہت کم ہو جائے گا۔ فرض کریں کہ آپ بیٹنگ کر رہے ہیں اور آپ 130-4 ہیں لیکن ٹویلائٹ میں آپ کا اسکور 150-8 بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے آپ مقابلے میں اپنا غلبہ برقرار نہیں رکھ سکتے، یہ پورے وقت اسی طرح ہوتا رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مختلف قسم کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ وہ روایتی پچیں اب نہیں رہیں۔

ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، "آپ لائن اپ کو دیکھتے ہیں اور یہ بتانا واقعی مشکل ہے کہ کس کا پلڑا بھاری ہے۔ میرے خیال میں دونوں ٹیموں کے درمیان رن ہی فرق ہوں گے۔ اس لیے اس سیریز میں پچ پر رہنا بہت ضروری ہوگا اور رن بہت خاص ہونے والے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ مغربی آسٹریلیا سے شروع ہو کر مشرقی آسٹریلیا میں ختم ہو گا۔ یہ منظر کچھ منفرد ہے۔ ایک زبردست سیریز کے لیے تیار رہیں۔”

وراٹ کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کی بلے بازی کے حوالے سے انھوں نے کہا، ‘میرے خیال میں یہ دونوں کھلاڑی جو اپنے کرکٹ کیرئیر کے آخری مراحل میں ہیں، اس سیریز پر غلبہ حاصل کرنے کے بہت خواہشمند ہوں گے۔ یہ ان کی فطرت ہے۔ وہ اسے بہت مختلف طریقوں سے کرتے رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں اپنی ٹیموں کی کامیابی کی کنجی ہوں گے۔

انہوں نے کہا، “ان کا شاٹ کھیلنا شاندار ہے۔ خاص طور پر اوور کور کو مارنے کی ان کی صلاحیت بے مثال ہے۔ اس میں کمزوریاں بھی ہوں گی۔ میں یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہوں کہ وہ باؤنسی پچوں پر کیسے تال میل بٹھاتے ہیں۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا