کانگریس کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد کو حتمی شکل دی گئی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
73

سری نگر، 22 اگست (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ساتھ قبل از انتخابات اتحاد کو حتمی شکل دی گئی اور اس پر آج شام دستخط ہوں گے انہوں نے کہا کہ جو الائنس بنے گی وہ اچھی طرح چلے گی اور تمام 90 سیٹوں پر الائنس ہوگی موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

قبل ازیں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملک ارکن کھرگے نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند اور عمر عبداللہ کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو بتایا: ‘یہ اتحاد ٹریک پر ہے اور انشااللہ یہ بالکل اچھی طرح چلے گا، یہ طے پایا ہے اور شام کو اس پر دستخط ہوں گے’۔

انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کی تمام 90 سیٹوں پر اتحاد ہوگا’۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ کانگریس اور ہم اکٹھے ہیں اور محمد یوسف تاریگامی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہم اکٹھے الیکشن لڑیں گے’۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ الائنس کی متحدہ کوششوں سے ریاستی درجے کو جلد بحال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا: ‘لوگوں کے سپورٹ سے ہم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کریں گے’۔

راہل گاندھی کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘ریاستی درجے کی بحالی ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے اس کا وعدہ کیا گیا ہے، اس ریاست نے بہت برے دن دیکھے اللہ کرے سارے اختیارات اس ریاست کو واپس ملیں’۔

انہوں نے کہا: ‘الیکشن لڑنا ہمارا مشترکہ پروگرام ہے تاکہ ان انقسامی طاقتوں کو ہرایا جا سکے جو ملک میں موجود ہیں’۔

پی ڈی پی کے الائنس میں شامل ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘پہلے ہم الیکشن لڑیں گے پھر ان چیزوں کو دیکھا جائے گا کسی کے لئے دروازے بند نہیں ہیں’۔

دفعہ 370 کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘ہمارا منشور آپ کے سامنے ہے اس کی بحالی ہمارا اولین ہدف ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘میں آج بہت خوش ہوں کہ سازگار ماحول میں کانگریس کے ساتھ ملک کے لئے بات چیت ہوئی اس کے لئے میں اللہ کا شکر گذار ہوں’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا