پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں اعدادوشمار اور تجزیات کا اہم کردار :ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری

0
150

آئی آئی ایم جموں میں پنچایتی راج اَفسران اورپنچایتی راج اِداروں کے منتخب نمائندوں کیلئے تین روزہ’ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ‘اِختتام پذیر
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے افسروں اور پنچایتی راج اِداروں (پی آر آئی) کے منتخب نمائندوں کے لئے تین روزہ ’’ لیڈ ر شپ اور مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ‘‘ بدھوار کو اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں میں اِختتام پذیر ہوا۔راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے تحت دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کی جانب سے آئی آئی ایم جموں کے اِشتراک سے منعقدہ اِس پروگرام کا مقصد مؤثر حکمرانی اور اِنتظامیہ کے لئے شرکأ کے مینجمنٹ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔اِس تقریب میں دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ کے زائد اَز30اَفسران اور ضلع ترقیاتی کونسلوں (ڈِی ڈِی سی) کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے اس پروگرام کا بذریعہ ورچیول موڈ اِفتتاح کیا۔
سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں ڈیٹا اور تجزیات کے اہم کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے مؤثر حکمرانی میں مالیاتی اور پروجیکٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا اور آئی آئی ایم جموں فیکلٹی کی ان اہم سکلوں میں مہارت حاصل کرنے میں شرکأ کی مدد کرنے کے لئے تیار رہنے کی سراہنا کی۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے نچلی سطح پر حکمرانی میں پی آر آئیز کے اہم کردار اور مؤثر مقامی قیادت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ڈائریکٹرپنچایتی راج نے دیہی ترقی و پنچایتی راج میں چیلنجوں سے نمٹنے ،دیہاتوں میں نمایاں ترقی حاصل کرنے کے لئے اتحاد اور تندہی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام ڈائریکٹرآئی آئی ایم جموں ڈاکٹر منو بنسل نے پروگرام کے مقاصد اور متوقع نتائج کا ایک جائزہ پیش کیا۔
آئی آئی ایم جموں میں چیئرپرسن ایگزیکٹو ایجوکیشن اینڈ کنسلٹنسی ڈاکٹر عتیق شیخ نے وضاحت کی کہ ان کے تربیتی پروگراموں کو منفرد طور پر مؤثر بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں گاؤں کی منصوبہ بندی ، ترقی اور وسائل کو متحرک کرنے جیسے ضروری پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ماڈیولز دیہی کمیونٹیوں کو بہتر بنانے کے لئے براہ راست عملی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج شیتل پنڈتا نے منتخب نمائندوں کے لئے قیادت اور مینجمنٹ کی تعلیم میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔پروگرام میں پروگرام ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر ویدیکا سکسینہ، ٹیکنیکل آفیسر پی ایم اے وائی۔جی محمد ریاض اور دیگر محکموں کے اَفسران نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا