ایس منجیت سنگھ نے وجئے پور میں عوامی رابطہ پروگرام شروع کیا

0
68

کہابیوروکریسی عوام کی مرضی کے خلاف کام کر رہی ہے
لازوال ڈیسک
وجئے پور؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے وجے پور اور اس کے دیہات میں عوامی رابطہ پروگرام کیا۔وہیںمہم کے دوران سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مہم کی قیادت کی اور مختلف علاقوں میں سماج کے مختلف طبقات سے ملاقات کی۔انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور انہیں اپنی پارٹی کی فلاح و بہبود اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترقی پسند پالیسی اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی جموں و کشمیر کے مقامی لوگوں کے لیے زمین اور ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بناتی ہے تو وہ مائننگ بلاکس کی الاٹمنٹ، ٹھیکوں اور دیگر کاموں میں غیر مقامی لوگوں کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچنے دیں گے جو نوجوانوں کو کنارے کررہے ہیں۔ انہوں نے غیرمقبول حکومت کے خلاف عوام میں غصے کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی کی نااہلی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جو عام عوام کی مرضی کے خلاف کام کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا