ڈاکٹر روہت گپتا نے جموں ریلوے اسٹیشن پر

0
48

ناقص انتظام کیلئے ناردرن ریلوے کی مذمت کی
لازوال ڈیسک
جموں //اپنی پارٹی کے صوبائی سکریٹری اور ممبر شپ ڈرائیو کے انچارج ڈاکٹر روہت گپتا نے مسافروں سے بھرے جموں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہجوم کا انتظام کرنے میں ناکامی پر شمالی ریلوے کی مذمت کی ہے۔وہیںایک پریس ریلیز کے مطابق، ڈاکٹر گپتا نے کہا کہ پلیٹ فارم پر بھیڑ ہے اور پلیٹ فارم پر مسافروں کو سنبھالنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے جو کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ "مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش اور جموں ریلوے سٹیشن پر بھیڑ بھرے پلیٹ فارموں سے لوگوں کے لیے سیکورٹی کے لیے خطرہ بھی ہے جس کے لیے مناسب تعداد میں عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔
وہیںانہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے جموں آنے والے مسافروں کے لیے پلیٹ فارم پر سہولیات کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی، ناقص پارکنگ کی جگہیں ناکافی ہیں اور ریلوے اسٹیشن پر کْلیاں مطلوبہ تعداد سے کم ہیں جو اکثر گندگی کا باعث بنتی ہیں۔دریں اثنا، انہوں نے مسافروں کی سہولت کے لیے جموں ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کے رکنے کا وقت دو منٹ سے بڑھا کر پانچ منٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔کیونکہ مسافر 2 منٹ میں ٹرین میں اترنے یا چڑھنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے جموں ریلوے اسٹیشن پر رکنے کا وقت بڑھانا ضروری ہو جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا