اروند کیجروال نے ملک کی سیاست کو نئی راہ دکھائی:بھگوت مان

0
16

لازوال ویب ڈیسک

جموں//عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے اتوار کے روز کہاکہ اروند کیجروال نے ملک کی سیاست کو نئی سمت کی اور گامزن کیا۔
انہوں نے کہاکہ اروند کیجروال ایک سوچ کا نام ہے اور اسی سوچ کو ختم کرنے کی خاطرانہیں گرفتار کیا گیا لیکن لوگوں کے آشیرواد سے سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دی۔

https://aamaadmiparty.org/
ان باتوں کا اظہار بھگوت مان نے ڈوڈہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر معراج ملک کو جتوا کرنئی تاریخ رقم کی اور یہ ایک کرشمہ ہے۔
بھگوت مان نے کہا کہ اروند کیجروال نے انکم ٹیکس کمشنر کی نوکری چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا اور پورے ملک میں ایک بڑا آندھولن شروع کیا ۔
ان کے مطابق سال 2017میں پنجاب میں چار ممبران اسمبلی جیت کر آئے اور سال 2022میں 117میں سے 92نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی نے تاریخ رقم کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عاپ پارٹی عام لوگوں کو ہی ممبران اسمبلی ، منتری اور وزیر اعلیٰ بناتی ہے اور کوئی بھی دوسری جماعت ایسا نہیں کرسکتی وہ صرف اپنے رشتہ داروں کو ہی فائدہ پہنچاتی ہیں۔
پنجاب کے وزیرا علیٰ نے کہاکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی نے ایک انقلاب لایا، لوگوں کو مفت بجلی اور پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لال کارڈ اور پیلا کارڈ غریبی ختم نہیں کرسکتے بلکہ تعلیم کے نور سے ہی غربت کا خاتمہ یقینی ہے
انہوں نے الزام لگایا کہ بھاجپا جھوٹ پے جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
بھگوت مان نے کہاکہ اروند کیجروال، سنجے سنگھ، سریندر جین اور منیش سسودیا نے اچھے کام کئے اور اسی کے عوض انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔ سنجے سنگھ نے پارلیمنٹ میں مودی اڈانی بھائی بھائی کے نعرے دئے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر کے مطابق پنجاب میں صرف ڈھائی سال کے دوران سرکار نے سولہ ٹول پلازے بند کروائے جس سے یہاں کے لوگوں کو ہر روز 62لاکھ روپیہ کی بچت ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں بھی لوٹ کھسوٹ چل رہی ہے، یہاں کے لوگوں کو مفت بجلی کیوں نہیں ملتی یہ سمجھ سے باہر ہے ۔

/lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا