وادی میں درجنوں افراد شیوسینا میں شامل

0
93

شیو سینا وادی کشمیر میں مقامی لوگوں کی پہلی پسند بن رہی ہے: منیش ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں// شیوسینا (یو بی ٹی) کی حمایت کی بنیاد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) جموںکشمیر یونٹ کے سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ مقامی مسائل اور مٹی کے بیٹوں کے حقوق پر آواز اٹھانے کی وجہ سے، شیو سینا (یو بی ٹی) جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں مقامی لوگوں کی پہلی پسند بن رہی ہے۔وہیںپارٹی کے ریاستی مرکزی دفتر جموں سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی ہدایت کے مطابق کشمیر انچارج ملک بشیر کی قیادت میں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی لیڈر طارق احمد نے شرکت کی۔
بلکہ اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ملک بشیر نے پارٹی نشان کے ساتھ اراکین کا استقبال کیا۔ طارق احمد کو کشمیر ڈویژن کا ترجمان مقرر کیا گیا۔وہیں اس کے ساتھ ہی منظور احمد صوفی کو ضلع کپواڑہ کا صدر مقرر کیا گیا۔ اس کے ساتھ نئے شامل ہونے والوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوام کے درمیان جائیں اور عوامی مسائل پر اور پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کریںاس موقع پر نائب صدر مشتاق احمد بھٹ، یوتھ صدر منظور احمد غنی، جنرل سیکرٹری عمران جرگر، سیکرٹری جاوید احمد موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا