بی جے پی کے حق میں ووٹ دے کر لوگ وکست بھارت کا حصہ بن گئے:کھٹانہ

0
332

کہاہزاروں کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح مودی 3 دور حکومت کی شروعات ہے
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، غلام علی کھٹانہ نے ہفتہ کو رامبن، بانہال، میر بازار اور کولگام کے لامباد اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کا بی جے پی کو کامیابی کے لیے ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔کھٹانہ نے بانہال علاقہ میں ایک اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کے حق میں ووٹ دے کر آپ لوگ وکست بھارت کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حق میں ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے اور اس طرح کے تمام ووٹوں نے پی ایم مودی کو تیسری بار دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے معاملات کو سنبھالنے میں مدد کی۔
کھٹانہ نے کہاکہ عام طور پر قوم اور خاص طور پر جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری اب پی ایم مودی کی دور اندیش قیادت میں ترقی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔راجیہ سبھا کے رکن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ کشمیر کے دوران 84 بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ سری نگر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں جامع بہتری (JKCIP) پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2000 سرکاری ملازمت کے تقرری خط نوجوانوں کو دیے گئے۔انہوں نے کہاکہ صرف یہی نہیں پی ایم مودی نے حال ہی میں پی ایم کسان سمان ندھی کی 17 ویں قسط بھی جاری کی ہے۔اس موقع پر بانہال کے مقامی لوگوں نے بجلی کے بھاری بلوں، دور دراز علاقوں میں اسکولوں کی خراب ترقی وغیرہ جیسے کئی مسائل اٹھائے اور ایم پی نے انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کو جلد ہی حل کیا جائے گا۔
وہیںایم پی کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اوقاف کے ایگزیکٹو آفس عابد حسین خان اور دیوسر منڈل کے بی جے پی کارکنان اور دیگر بھی تھے۔دریں اثناء اجتماع نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر محمد سلیم بھٹ، چودھری قاسم، حلقہ انچارج عادل احمد، غضنبی شاہ، اشفاق احمد، محمد سید ملک، چودھری شاہ محمد اور دیگر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا