ایئر فورس اسٹیشن لیہہ میں 10 واں بین الاقوامی یوگا ڈے کا جشن منایا گیا

0
115

یوگا انسٹرکٹر نے یوگا کی مشق کی اہمیت اور صحت کے فوائد پر تعارفی گفتگو کی
لازوال ڈیسک
لیہ؍؍یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن 21 جون 24 کو ایئر فورس اسٹیشن لیہہ میں منایا گیا۔ یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کا تھیم ‘خود اور معاشرے کے لیے یوگا’ ہے۔واضح رہے یوگا کی مشق وایو یودھا اور ان کے خاندان کے افراد نے کی تھی۔اس موقع پر یوگا انسٹرکٹرز کے طور پر تربیت یافتہ ایئر واریرز نے اپنی مہارت کے ساتھ عام یوگا پروٹوکول کی ترتیب پر عمل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر یوگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔ وہیںسارجنٹ کرپال سنگھ، یوگا انسٹرکٹر نے یوگا کی مشق کی اہمیت اور صحت کے فوائد پر ایک تعارفی گفتگو کی۔ اس تقریب میں مختلف یوگک کریا، مراقبہ کی مشقیں، سنکلپا، دعا اور مظاہرہ شامل تھا۔وہیں سٹیشن کے عملے کی بھر پور شرکت نے تقریب کو کامیاب بنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا