ڈولہستی پاور اسٹیشن میں یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا گیا

0
165

ہر کسی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو اپنانے کی ترغیب دی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ یوگا کا 10 واں عالمی دن 21 جون 2024 کو ڈولہستی پاور اسٹیشن میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ آیوش کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، ڈولہستی پاور اسٹیشن کے جنرل منیجر (انچارج) سریش کمار کی قیادت میں پاور اسٹیشن کے افسران اور ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد نے عالمی دن میں شرکت کی۔اس موقع پر یوگا انسٹرکٹر کی رہنمائی میں یوگا ہال میں یوگا اور مختلف یوگاسن کی مشق کی۔
وہیںانٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر جنرل منیجر (انچارج) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم باقاعدگی سے یوگا کی مشق کرکے اپنی زندگی کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگاسن کر کے ہم اپنے جسم اور دماغ دونوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں اور تناؤ سے پاک زندگی گزار سکتے ہیں۔ واضح رہے س سال، بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم ‘خود اور معاشرے کے لیے یوگا’ تھا، اسی کے مطابق سریش کمار، جنرل مینیجر (انچارج) نے ہر کسی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو اپنانے کی ترغیب دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا