کویت آتشزدگی کے متاثرین کی بحالی اور ایکس گریشیا کی رقم کا اعلان

0
153

نئی دہلی، //کویت میں ہونے والے آگ حادثہ میں ہلاک ہونے والے غیر مقیم ہندوستانی کارکنوں اور زخمیوں کے مکمل علاج اور ان کی بازآبادکاری کے لئے کویت حکومت اور آجر کمپنی نے جمعہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا "اس وقت کویت کے چار اسپتالوں میں 17 ہندوستانی مریض ہیں جو 12 جون کو کویت میں آگ کے حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہیں مناسب طبی علاج اور دیکھ بھال مل رہی ہے۔ اسپتال کے حکام کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے”۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکار اسپتال کے حکام، مریضوں اور کمپنی کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ سفارت خانے کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر تمام اسپتالوں کا دورہ کر رہی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ کویتی حکومت اور کمپنی این ٹی بی سی نے مرنے والوں اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ کویتی حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 ہزار امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے اور آجر کمپنی نے لواحقین کو 8 لاکھ روپے اور انشورنس کمپنی کی جانب سے انشورنس رقم دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور طبی امداد دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ کویت حکومت اور کمپنی کے ساتھ اس سے متعلق عمل کے سلسلے میں رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک شداگان کے لیے وزیر اعظم کے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومتوں نے بھی ایکس گریشیا رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا