گانجہ کا کاروبار کرنے والے 6 افراد گرفتار۔51لاکھ روپے مالیت کی 164کلو ممنوعہ اشیاء ضبط

0
208

حیدرآباد۔ // پولیس نے دو علیحدہ معاملات میں گانجہ کا کاروبار کرنے والے 6 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 51 لاکھ روپے مالیت کا 164 کلو گانجہ ضبط کرلیا۔ ایک اطلاع پر ٹاسک فورس ساوتھ ویسٹ زون نے شہرحیدرآباد کے ہمایوں نگر اور بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ان افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پہلے معاملہ میں ٹولی چوکی، عربین فوڈ کارنر کے قریب 100کلو گانجہ کے ساتھ تین افراد کو پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ڈی روی متوطن کاماریڈی ضلع کو قبل ازیں مہاراشٹرا میں این ڈی پی ایس معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حال ہی میں اس نے اڈیشہ سے 32 پیاکٹ پر مشتمل 100کلو گانجہ گووند کے پاس سے خریدا۔ روی اور اس کے ساتھیوں سید بہادر اور کدم نے کار میں اس گانجہ کو حیدرآباد منتقل کیا۔ ایک اطلاع پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیراماونٹ کالونی کے قریب ملزمین کو گرفتار کیا۔ ان تینوں کو ضبط شدہ مال کے ساتھ مزید کارروائی کے لئے ہمایوں نگر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ دوسرے معاملہ میں گانجہ کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کو اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرتے ہوئے 64کلو گانجہ ضبط کرلیا گیا۔ یہ گرفتاری بھوانی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ثمینہ ہاسپٹل کے قریب عمل میں آئی۔ آصف نگر کا رہنے والا ملزم شیخ پرویز قبل ازیں آندھراپردیش کے راولاپالم اور لنگرحوض میں این ڈی پی ایس کے دو معاملات میں ملوث رہ چکا ہے۔ راجمندری جیل نے سزا کاٹنے کے دوران اس کی ملاقات ایک اور گانجہ کا کاروبار کرنے والے اڈیشہ سے دیپک سے ہوئی۔اپریل 2024ء میں جیل سے رہائی کے بعد پرویز نے آسانی سے رقم حاصل کرنے کے لئے گانجہ کا کاروبار شروع کردیا۔ اس نے دیپک سے ملاقات کی جس نے آرٹی سی بسوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ذریعہ حیدرآباد کو گانجہ منتقل کیا۔ ایک اطلاع پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے ان کو ثمینہ ہاسپٹل کے قریب گرفتار کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا