ہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 266 رن کا ہدف دیا

0
241

بنگلورو، // اسمرتی مندھانا (117) کی سنچری اور دیپتی شرما (37) کی فائٹنگ اننگز کی بنیاد پر ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 266 رن کا ہدف دیا ہے۔
آج ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے اوور میں ہی اوپنر شیفالی ورما (7) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد دیالن ہیملتا (12)، کپتان ہرمن پریت کور (10)، جمائمہ روڈریگس (17) اور ریچا گھوش (3) رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ تاہم اسمرتی مندھانا نے ایک سرے کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور پانچ وکٹوں پر 99 رن تھا۔ ایسے وقت ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئی دیپتی شرما نے ان کا خوب ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 81 رن کی شراکت ہوئی۔ 38ویں اوور میں آیابونگا کھاکا نے دیپتی شرما (37) کو بولڈ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ 47ویں اوور میں مساباٹا کلاس نے اسمرتی مندھانا (117) کو لوس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ مندھانا نے اپنی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رادھا یادو (6) آوٹ ہوئی۔ پوجا وستراکر (31) اور سوبھنا آشا 8 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 265 رن بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مساباٹا کلاس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اینری ڈرکسن، نونکولولیکو ملابا اور نونڈومیسو شنگھاس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا