ایل جی سنہانے کشمیرکی سیکورٹی صورتحال ومختلف ترقیاتی منصوبوں کالیاجائزہ

0
144

کشمیر صوبہ کے ڈی سیز ، ایس ایس پیز کے ساتھ اہم اجلاس،شری امر ناتھ جی یاترا ، یوگا دیوس اور عید کی تقریبات کی تیاریوں کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سیکورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور کشمیر ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈلو ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر چندرکر بھارتی ، اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی ، آئی جی پی کشمیر ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، ڈویژن کمشنر کشمیر ، ڈی آئی جیز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے سول اور پولیس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو بے اثر کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی مددگاروں کو بخشا نہیں جانا چاہئیے ۔ میٹنگ کے دوران لفٹینٹ گورنر نے دی سیز اور ایس ایس پیز سے اپنے متعلقہ اضلاع میں منشیات کے استعمال کی لعنت کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کی ۔ میٹنگ میں شری امر ناتھ جی یاترا ، یوگا دیوس اور عید الاضحی کی تقریبات سے قبل اضلاع اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے کی گئی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میٹنگ میں یاترا سے متعلق اہم امور بشمول سیکورٹی اور ٹریفک منیجمنٹ ، سڑکوں کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت ، عوامی خدمات کی فراہمی اور جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے نفاذ اور دیگر سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو پارلیمانی انتخابات اور ماتا کھیر بھوانی میلے کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر مبارکباد بھی دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا