ملک کے تجربہ کار اسپورٹس صحافی ہرپال سنگھ بیدی کا انتقال

0
173

یواین آئی

نئی دہلی؍ملک کے معروف سینئر اسپورٹس صحافی اور نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے اسپورٹس ایڈیٹر ہرپال سنگھ بیدی کا ہفتہ کو یہاں ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔اہل خانہ کے مطابق مسٹر بیدی کچھ عرصے سے بیمار تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ مسٹر بیدی تقریباً 31 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد اپریل 2011 میں یو این آئی سے ریٹائر ہوئے، جس کے بعد انہوں نے اخبار اسٹیٹس مین میں کنسلٹنگ ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔
ان کے پسماندگان میں ان کی بیوی ریوتی اور بیٹی پلوی ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر میں آٹھ اولمپک کھیلوں کے علاوہ کئی ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز کے کئی سیشن کو ا?ن گراونڈ کور کیا۔ انہوں نے کرکٹ اور ہاکی کے عالمی کپ اور ایتھلیٹکس اور دیگر بڑے اولمپک کھیلوں کی عالمی اور قومی چیمپئن شپ کو بھی کور کیا۔ہاکی انڈیا سمیت کئی کھیلوں کی تنظیموں اور کھیلوں کی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر بیدی کی آخری رسومات آج شام ادا کی جا رہی ہیں۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں طالب علمی کے زمانے سے ہی مسٹر بیدی کے قریبی دوست وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تجربہ کار صحافی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’خاص طور پر پہلی نسل کے جے این یو طلباء کے لئے ایک افسوسناک دن،‘‘۔ ہمارے دور کے لیجنڈ ہرپال سنگھ بیدی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
پریس کلب آف انڈیا نے کہا، ’’ہم تجربہ کار صحافی اور یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا کے سابق اسپورٹس ایڈیٹر ہرپال سنگھ بیدی کے انتقال سے صدمے میں اور مایوس ہیں۔ وہ پریس کلب آف انڈیا کے باقاعدہ وزیٹر تھے۔ بھگوان کنبے اور دوستوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔‘‘
ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولا ناتھ سنگھ نے کہا، ’’ انتہائی قابل احترام کھیل صحافی اور ہندوستانی ہاکی کے بڑے حامی ہرپال سنگھ بیدی کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ لگا ہے، یہ ہندوستان میں کھیل صحافی برادری کے لیے ایک افسوسناک دن ہے اور میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہاکی انڈیا ان کے دکھ میں شریک ہے۔
اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والے باکسر وجیندر سنگھ نے مسٹر بیدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ کیا، کھیلوں کے صحافیوں میں سب سے زیادہ خوش مزاج ہرپال سنگھ بیدی جی اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔کھیل صحافی بیدی کو سابق ہندوستانی اسپنر بشن سنگھ بیدی کا بہت قریبی دوست بھی کہا جاتا تھا۔ مسٹر بیدی کو ہاکی میں بہت دلچسپی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا