ڈاکٹر اروند کاروانی نے ماتا کھیر بھوانی میلے کے انتظامات کا جائیزہ لیا

0
83

یاترا کو 12 جون کو صبح 6 بجے جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا
لازوال ڈیسک

گاندر بل؍؍ریلیف اور باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹ ) ڈاکٹر اروند کاروانی نے آج وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر ماتا کھیر بھوانی میلہ 2024 کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ماتا کھیر بھوانی میلہ اس سال 14 جون کو جیشٹھ اشٹمی کے موقع پر منعقد ہونے والا ہے ۔ یاترا کو 12 جون کو صبح 6 بجے جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا ۔
ریلیف آرگنائیزیشن ماضی کے عمل کے مطابق جموں سے یاتریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرے گی ۔ ڈاکٹر کاروانی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ ، مندر پربندھک کمیٹی کے اراکین اور یاتریوں کے ساتھ بات چیت کی تا کہ رہائش ، صفائی ، لاجسٹکس ، سیکورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق انتظامات کی صورتحال کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں یاترا کے انتظامات کی نگرانی اور رابطہ کاری کیلئے ایک سینئر افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کریں ۔
ڈاکٹر کاروانی نے بعد میں سائٹ انجینئرز کے ہمراہ شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں زیر تعمیر پی ایم پیکج ملازمین کیلئے مختلف ٹرانزٹ رہائش کا معائینہ کیا ۔ ڈاکٹر کاروانی نے وادی میں مختلف مقامات پر لگائے گئے پی ایم پیکج کے ملازمین سے بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے ان کے کوارٹرز کی الاٹمنٹ ، بہتر بنیادی سہولیات اور ان کے بچوں کی بہتر تعلیم جیسے مطالبات سُنے ۔ کمشنر موصوف نے یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے انجینئرز سے کہا کہ وہ معیاری کام اور تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معیار کے مطابق جلد از جلد اہل ملازمین کو کوارٹرز الاٹ کئے جا سکیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا