پلانوالہ، اکھنور میںتمباکو کا عالمی دن منایاگیا

0
40

شرکاء نے تمباکو کا استعمال نہ کرنے اور دوسروں میں بیداری پھیلانے کا حلف لیا
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍ہندوستانی فوج نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول، پلانوالہ میں "عالمی یوم تمباکو” کے موقع پر آگاہی مہم چلائی۔ یہ اقدام سرحد کے رہائشیوں اور طلباء میں تمباکو سے متعلق آگاہی کے تئیں ہندوستانی فوج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔وہیں پلانوالہ کے گاؤں میں "تمباکو سے متعلق آگاہی” کے بینر کے تحت لیکچر میں اساتذہ ، طالب علموں اور گاؤں پلانوالہ کے رہائشیوں نے تمباکو کا استعمال نہ کرنے اور دوسروں میں بیداری پھیلانے کا حلف لیا ۔اس بات چیت نے نہ صرف صحت مند زندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ نوجوان نسل کو صحت مند طریقوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دی۔واضح رہے ہندوستانی فوج کمیونٹی کے درمیان ایک پائیدار اور ہم آہنگی والے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا