لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل زوراور سنگھ کو خراج عقید ت پیش کیا

0
116

لازوال ڈیسک

جموں؍؍عظیم ڈوگرہ جنگجو اور فوجی حکمت عملی ساز جنرل زوراور سنگھ کو یاد کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو یہاں باہو پلازہ کے قریب ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ایل جی نے جنرل زوراور سنگھ کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں عظیم قومی ہیرو کے طور پر یاد کیا۔ جموں و کشمیر ایکس سروسز لیگ کی جانب سے باہو پلازہ کے قریب جنرل زوراور سنگھ چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایل جی سنہا نے کہا، ’’جنرل زوراور سنگھ ایک عظیم قومی ہیرو تھے اور ملک بھر کے لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ دنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک کی بے مثال جرات، بہادری اور لگن نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوائن، جنرل آفیسر کمانڈنگ 26 انفنٹری ڈویژن میجر جنرل گوتم گورو، ریٹائرڈ آرمی آفیسر لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما، جے اینڈ کے ایکس سرویس لیگ کے صدر اور جموں کی دیگر معروف اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ سن 1784 میں پیدا ہونے والے جنرل زوراور سنگھ ڈوگرہ حکمران مہاراجہ گلاب سنگھ کے فوجی سربراہ تھے۔ اس نے لداخ اور بلتستان کو فتح کیا جبکہ مغربی تبت کو فتح کرنے کی جدوجہد کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جنرل سنگھ کشتواڑ کے وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا