سکھ یاتریوں کا جتھا پاکستان کے لیے روانہ

0
167

یواین آئی

امرتسر؍؍325 ویں خالصہ ساجنا ڈے کے موقع پر ہفتہ کو بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے سچکھنڈ شری ہرمندر صاحب میں متھا ٹیکا اور مقدس جھیل میں اسنان کیا۔خالصہ یوم تاسیس (ویساکھی) کے موقع پر پاکستان میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شامل ہونے کے لئے شرومنی گردوارہ پربندھک سمیتی کی طرف سے آج 929 سکھ یاتریوں کے ایک جتھا روانہ کیا گیا۔
اس موقع پر گروپ لیڈر کلونت سنگھ منن نے کہا کہ ہر سکھ پاکستان میں گوردوارہ صاحب کے درشن کے لیے بے تاب رہتا ہے اور جب انہیں جانے کا وقت ملتا ہے تو سکھ اپنے آپ کو خوش نصیب محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے جتھے کی قیادت سونپنے پر شرومنی کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی کا شکریہ ادا کیا۔
شرومنی کمیٹی کے سکریٹری پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ یہ گروپ پاکستان میں واقع گرودوارہ سری پنجہ صاحب میں خالصہ یوم تاسیس بیساکھی کے مرکزی پروگرام میں شرکت کے بعد 15 اپریل کو گوردوارہ سری ننکانہ صاحب پہنچے گا، جہاں سے 17 اپریل کو گوردوارہ سری سچا سودا صاحب کے درشن کرے گا، 18 اپریل کو سکھ یاتریوں کا جلوس گوردوارہ سری دربار صاحب سری کرتار پور صاحب روانہ ہوگا، جہاں سے جلوس 20 اپریل کو گوردوارہ روری صاحب ایمان آباد کا دورہ کرنے کے بعد لاہور پہنچے گا۔ 21 اپریل کو گرودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کے بعد یہ گروپ 22 اپریل کو ہندوستان واپس آئے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا