ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے ماحول دوست پولنگ اسٹیشن قائم کیا

0
90

گرین ماڈل پولنگ اسٹیشن کا مقصد ووٹرز کو راغب کرنا او انتخابی شرکت کو یقینی بنانا ہے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفس، کٹھوعہ نے ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر راکیش منہاس کی قیادت میں آج یہاں محکمہ جنگلات کے تعاون سے سویپ پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب کے دوران، لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے، ضلع کے سرحدی سب ڈویژن ہیرا نگر میں ایک ماحول دوست پولنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد ووٹروں کو ماحول دوست اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں اپنے رائے دہی کا حق کا استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ وہیںگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چکدہ میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع گرین پولنگ بوتھ قدرتی عناصر اور ماحول دوست مواد کے امتزاج کی نمائش کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا