‘میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ریاسیــ’

0
66

نوڈل آفیسر نے میڈیا عملے کے ساتھ بات چیت کی
لازوال ڈیسک
ریاسی// میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) ریاسی کے نوڈل آفیسر، ناصر احمد نے آج یہاں لوک سبھا الیکشن 2024 کے سلسلے میں میڈیا کے عملے کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لیا۔
سیشن کا مقصد الیکشن سے متعلق معلومات کی کوریج اور پھیلانے کے حوالے سے میڈیا پروفیشنلز کے خدشات اور سوالات کا ازالہ کرنا تھا۔وہیںسیشن کے دوران نوڈل افسر نے میڈیا کے نمائندوں کے مختلف مطالبات اور استفسارات کو سنا۔
انہوں نے میڈیا کو ایم سی سی اور ایم سی ایم سی کے بارے میں بھی بریف کیا۔انہوں نے انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور منصفانہ اور غیر جانبدارانہ میڈیا کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ایم سی سی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے لوک سبھا الیکشن 2024 کی میڈیا کوریج کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا