زون تھنہ منڈی میں این ای پی پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

0
193

قومی تعلیمی پالیسی2020 کے مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
وحیدہ آمین
راجوری؍؍ سی ای او راجوری کی ہدایت پر این ای پی 2020 کے سلسلے میں زون تھنہ منڈی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں پرنسپل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی جاوید اقبال رینا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے سیمینار کا افتتاح کیا اور این ای پی 2020 کے مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے سیمینار کا انعقاد سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے عملے کو مختلف اسکیموں جیسے جامع تعلیم ، فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نمبریسی ، ہولیسٹک رپورٹ کارڈ، ULLAS اور مسلسل اور جامع تشخیص اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ریسورس پرسن سلطان محمود ماسٹر، محمد فاروق ٹیچر اور عبدالقیوم ٹیچر نے اسٹاف ممبران کو حکومت کی جانب سے جامع تعلیم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی روشنی میں چلائی جانے والی مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔وہیں سیمینار میں فارمیٹو اور سممیٹیو اسیسمنٹ کیسے تیار کیا جائے اس پر خصوصی توجہ دی گئی اور این ای پی میں مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا