کشتواڑ میں نشا مکت پنچایتوں کے اعلان پر تبادلہ خیال

0
154

نارکوڈ پرسب ڈویژنل سطح کی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// این سی او آر ڈی پر سب ڈویژنل سطح کی کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ آج یہاں ضلع کشتواڑ میں بلائی گئی تاکہ نشا مکت پنچایتوں کے اعلان پر غور کیا جا سکے۔وہیںمیٹنگ کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ،اے سی آر ورونجیت سنگھ چڑک نے کی، جو ایس ڈی ایل سی کے چیئرمین بھی ہیں۔میٹنگ میں ضلع پنچایت افسر، ڈی پی او کشتواڑ، سنیل بھٹیال نے شرکت کی۔وہیں تحصیلدار ہیڈکوارٹر ڈی سی آفس کشتواڑ، چندر شکھر شرما؛ تحصیلدار کشتواڑ، منیب عمر؛ تحصیلدار دراب شالہ، ارشاد ؛ تحصیلدار بنجواہ، تیجندر شرما، بی ڈی او تریگم، سونیا پریہار،بی ڈی او ہیڈکوارٹر چاہت بھارت ،بی ڈی او ناگسینی ابھیلاش شرما اور مختلف بلاکس کے نمائندے موجود رہے۔اس دوارن مختلف مسائل پنچایتوں کو نشہ مکت ،منشیات سے پاک قرار دینے کا معیار، اسٹریٹجک نقطہ نظر، اور وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے طریقہ کار کا نفاذ پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اے سی آر نے متعلقہ تحصیلداروں اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ نشا مکت پنچایتوں کے اعلان کے عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں جلد از جلد تجاویز پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں، انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ گرام سبھا، بال سبھا، یوتھ کلب، مہیلا سبھا، اور سینئر سٹیزنز کلب کی میٹنگیں باقاعدگی سے منعقد کریں تاکہ کمیونٹی میں منشیات کی لعنت کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایک وسیع البنیاد میڈیا حکمت عملی کو بروئے کار لانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک وسیع پیمانے پر بیداری اور حساسیت کی مہم کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا