بھاجپا ریاستی جنرل سکریٹری سنیل شرما نے ایک بار پھر مودی سرکارکی پینٹنگ کی شروعات کی

0
292

دیپک شرما
کشتواڑ// سابق وزیر سنیل شرما نے کہا کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا ہے۔ لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کی سبھی پارلیمانی تا اسمبلی انتخابات پر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دے گی۔جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے دیوار پر کمل کا پھول کی پینٹنگ جس میں ایک بار پھر مودی سرکار کی شروعات کر دی گئی ہے اور کشتواڑ ضلع کے سبھی گائوں میں پینٹنگ کی جائے گی۔ سابقہ وزیر تا ریاستی جنرل سکریٹری بھاجپا سنل شرما نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں بھاجپا پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے الیکشن کمیشن کے حکم کا انتظار ہے اور جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پوری عکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام سینیر لیڈران تا بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر راکی گو سوامی بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا