تحصیل چرارشریف میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی عوامی رابطہ مہم

0
230

پنچایت حلقہ ملہ پورہ دردپورہ زگی پورہ میں اہم ورکرز نشست،درجنوں افراد کی پارٹی میں شمولیت
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍وسطی ضلع بڈگام کے تحصیل چرارشریف میں اتوار کے روز پنچایت حلقہ ملہ پورہ درد پورہ زگی پورہ میں DPAP کی عوامی رابطہ مہم کے تحت ایک اہم نشست منعقد ہوئی جسکی صدارت سینیئر پارٹی لیڈر و نائب ضلع صدر عاصم اسعدی نے کی۔اطلاعات کے مطابق موصوف نے اس موقعہ پر پارٹی قائد جناب غلام نبی آزاد صاحب کی بحیثیت مرکزی وزیر اور سابقہ وزیر اعلیٰ جموں کشمیر عوامی خدمات ‘ ترجیحات اور ریاست کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک بہتر ‘ کارآمد ‘ موثر اور کلیدی پارٹی کے طور پر پیش کیا۔ نشست میں آزاد صاحب کے فِدوی جناب غلام قادر پال ‘ ڈپٹی سرپنچ حلقہ فیاض احمد راتھر اور دیرینہ ساتھی عبدالاحد کی سربراہی میں علاقے کے درجنوں افراد نے ڈی پی اے پی میں شمولیت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی سطح پر پارٹی کی پذیرائی اور بنیاد مضبوط کریں گے نیز آنے والے ہر انتخاب میں پارٹی کو اپنے اپنے علاقوں میں کامیاب کروائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا