یوم جمہوریہ کی مناسبت سے تحصیل آفیسران منڈی کا اجلاس

0
241

تحصیلدار منڈی نے تمام تر انتظامات کے لئے انتظامیہ کو کیا متحرک
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر پر تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کی سربراہی میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے ایک ہم میٹنگ منعقد ہوئی۔وہیںمیٹنگ میں مختلف محکموں کے آفیسران اور انچارج ملازمین نے شرکت کی۔ اس دوران یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دینے کے لئے تمام محکموں کے افیسران کو متحرک کیا۔ وہیںمختلف محکموں کے آفیسران کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکورٹی فورس، جموں وکشمیر پولیس کے ارکان نے بھی شمولیت کی۔ اس موقع پرتحصیلدار منڈی نے تمام آفیسران اور ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب کے حوالے سے مستعدی سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ بلاک پنچائیت اور وارڈ سطح پر یوم جمہوریہ کی تقریب کو منانے کے بندوبست کئے جائیں۔ یوم جمہوریہ کی پرچم کشائی کے حوالے سے بتایاکہ حسب سابق 9بجکر 55منٹ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی، راجپورہ، ایم ٹی میں پرچم کشائی کی جاے گی جہاں رنگارنگ شاندار پروگرام بھی پیش کیا جائے گا جس میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے بچوں کی تیاری کے لئے اسکول انتظامیہ کو ختمی فہرست کے لئے دودنوں کا وقت دیاہے۔ اس بار مختلف دیہی علاقوں کے سرکاری سکولوں کے بچوں کو شامل کیاجائے۔ اس کے علاوہ ملازمت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور کھیل کود میں ریاستی یا کہ ملکی سطح کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا