سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن کے تحت فلوریکلچرل فصلوں کی

0
218

ویلیو ایڈیشن پر پانچ روزہ ورکشاپ سی ایس آئی آر آئی آئی آئی ایم میں شروع
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ سی ایس آئی آر فلوریکلچر مشن کے تحت ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے لیے پھولوں کی زراعت کی فصلوں کی قدر میں اضافے سے متعلق اورکشاپ آج سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (Br) سری نگر میں شروع ہوئی۔ یہ ورکشاپ ڈاکٹر زبیر احمد ، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر آئی آئی آئی ایم جموں اور انجینئر عبدالرحیم، سربراہ ، سی ایس آئی آر آئی آئی ایم، سری نگر کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ وہیں75 شرکاء جن میں پلوامہ، بڈگام، سری نگر کے اضلاع سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، پروگریسو جی راؤرز اور ایگری ٹیکنوکریٹس ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں جنہیں پھولوں کی فصلوں کے لیے ویلیو ایڈیشن ٹیکنالوجیز کے مختلف پہلوؤں میں تکنیکی مہارت اور تربیت فراہم کی جائے گی۔تاہم افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر آئی آئی آئی ایم جموں، مہمان خصوصی تھے،اس موقع پرمحمود شاہ، ڈائریکٹر، دستکاری اور ہینڈ لومز، کشمیر، پروفیسر امتیاز نازکی، ہیڈ فلوری کلچر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر شاہد رسول، نوڈل سائنٹسٹ بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا